شہر خاموشاں کی حالت سنوارنے کیلئے ہم نکل پڑے ہیں، جمیل ہاشمی

Aug 14, 2023

  مری(نامہ نگار خصوصی ) مری کے مرکزی اور قدیم ترین قبرستان کی بگڑی ہوی  حالت کو سنوانے کیلئے تحریک شہر خاموشاں کے مرکزی کوآرڈینٹر جمیل ہا شمی نے کہا ہے کہ شہر خاموشاں کی حالت سنوارنے کیلئے ہم نکل پڑے ہیں۔ایسے میں مری شہر کی کار وباری شخصیات اور شہری عملی تعاون کریں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ طفیل اخلاق اور جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز نے ہر سطح پر فنڈنگ کے اعلان کرتے ہوئے باقائدہ فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیاگیا۔اس مہم میں تاجران تنظیم سمیت سیاسی و سماجی کارکنوں، ممبر ان کور کمیٹی امجد ارباب عباسی ،اشتیاق احمد عبا سی، امتیاز علوی  ،ندیم نور ،رضوان اشتیاق عباسی ،نوجوان سکالر احمد محی الدین ،اسرار احمد عباسی ،شکیل مغل، اسد شہزاد ہاشمی ،احمد جمیل ہاشمی ،عبدالرحیم ہاشمی، مہران اشتیاق عباسی اور مقامی تاجروں کی بڑی تعداد قافلے میں شامل تھے۔  

مزیدخبریں