اے سی حضرو کامران اشرف نے کئی علاقوںسے تجاوزات ختم کر دیئے

 حضرو( نمائندہ نوائے وقت) چند روز قبل میڈیا میں حضرو میں تجاوزات اور روڈوں پر ریڑھی بانوں کے قبضے کی نشاندہی کی تھی جس کا اے سی حضرو کامران اشرف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے خود شہر کے مختلف علاقوںکا دورہ کیا اور ناجائز تجاوزات بینک روڈ پر قائم ریڑھی بانوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سڑک پر دن کے وقت ریڑھیاں کھڑی نہ کریں ورنہ اس کے بعد سخت قانونی کاروائی کی جائے گی تاجر جنہوںنے تجاوزات کی ہوتی تھیں ان کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا بینک روڈ پر ریڑھیاں ہٹانے سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا شہر کے بند نالوں کو کھولنے کیلئے بھی بھاری مشینری منگوا لی گئی چیف آفیسر بلدیہ حضرو خان بادشاہ کے زیر نگرانی سینٹری انچارج محمد اعجاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے بند نالوں کو کھولنے کا کام بھی شروع کر دیا شہریوںنے عملی اقدامات اٹھانے پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف اور چیف آفیسر خان بادشاہ کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن