14 اگست تجدیدعہد پاکستان کادن ہے،راجہ دفترعباسی

 مری(نامہ نگار خصوصی) جشن آزادی کی مبارکبا ددیت ہوئے مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدرراجہ دفترعباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی، معین الحق ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدرراجہ غالب بشیرعباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحیدعباسی اوردیگر نے کہا ہے کہ 14 اگست تجدیدعہد پاکستان کادن ہے۔،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی کاوشوں اوراسلاف کی لازوال قربانیوں سے آزادوطن پاکستان معرض وجود میں آیا اورشاعرمشرق علامہ اقبال کے خوابوں کوتعبیر ملی اللہ پاک کا ہم پرخصوصی کرم ہے کہ ہم آج آذاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمیں آزا دی کی قدر کرتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی ،خوشحا لی، امن وامان اوراللہ پاک کے اس تحفے کی حفاظت کیلئے ہرقسم کی قربانی دینا ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن