جہلم(نامہ نگار) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں یو ر پ بھیجوانے والے ایجنٹس مافیا کا گروہ سادہ لوح نو جوانون کو اپنے جال میں پھنسانے میں مصروف ہیں ، ایجنٹس مافیا اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا کر اور یورپ کے سہانے سپنے دکھا کر سادہ لوح نوجوانوں سے پیسے اینٹھ رہے ہیں ،ایجنٹوں نے دیہاتوں میں اپنے کارندے مقرر کر رکھے ہیں ،جو معصوم شہریوں خصوصا نوجوانوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر باہر بھجوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں ،انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ روزگار نہ ملنے کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر ایجنٹ لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں ،جبکہ ایف آئی اے کے ذمہ داران نے اس حو ا لے سے مکمل لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے۔