مری(نامہ نگار خصوصی) جشن آزادی کے موقع پر ریسکیو1122 مری کے ایمرجنسی کور پلان پر مکمل عمل درآمد کیساتھ ساتھ،روڈ ٹریفک حادثات،آگ لگنے کے واقعات،میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی پر برو قت رسپانس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری سے انتہائی تشویشناک مریضوں کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید نے یوم آزادی کے موقع پر کئے گئے اقدامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہیلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
جشن آزادی ، ریسکیو1122 مری کے ایمرجنسی کور پلان پر مکمل عمل درآمد
Aug 14, 2023