ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سبسڈائزڈ سستے آٹے کی فراہمی بند

Aug 14, 2023

 کلر سیداں(نامہ نگار)پی ڈی ایم کی حکومت جا تے جاتے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سبسڈائزڈ سستے آٹے کی فراہمی کو بند کر گئی، یوٹیلٹی  سٹوروں پر آٹے کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ساڑھے چھ سو روپے میں دستیاب دس کلو آٹا اب 1350 روپے میں ملے گا جبکہ 650 روپے میں دس کلو آٹا اب صرف بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ لوگ ہی حاصل کرسکیں گے باقی لوگوں کو دس کلو آٹا اب 650 کی بجائے 1350 پر ملے گا جبکہ عام مارکیٹ میں یہ آٹا 1450 روپے میں فروخت ہو رھا ہے۔ ملک بھر میں گندم کی بمپر پیداوار کے باوجود آٹے کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ عوام دشمنی کے مترادف اقدام ہے ۔پی ڈی ایم کی حکومت نے اپنے اور اپنے اتحادیوں کے نیب کیسز ختم کروائے اپنے مسائل حل کر کے گھروں کو رخصت ہو گئے مگر مہنگائی مارچ کرنے والے کروڑوں افراد پر مہنگائی بموں کے ذریعے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا۔ آٹے چینی پٹرول گیس بجلی اشیائے روزمرہ میں بھاری اضافے کے بعد ملک میں غریب لوگوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہوا ہے ۔

مزیدخبریں