اسلام آباد (خبر نگار )جمعیت علما اسلام ( ف ) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری مکافات عمل کا نتیجہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جادو ٹونے کے اثر میں تھی اور یہ ڈائری سے ثابت ہوا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اس وقت کی خاتون اول چلاتی تھیں، جو کچھ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے ویسے واقعات بھی رونما ہوئے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ 9مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، پی ٹی اآئی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ان کے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے ہے، ٹرسٹ کی زمین اور 190 ملین پاؤنڈ کی حقیقت سامنے آنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم وہی اچھا ہے جوایک بیگ میں آئے اور وہی لے جائے۔