اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوم آزادی کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزاد ی کے پر مسرت موقع پر اندرون اور بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں آج پوری قوم یوم آزادی نئے جوش اور ولولے کے ساتھ منا رہی ہے۔آج ہم پاکستان کی سالگرہ کا دن منا رہے ہیں اور میری دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح پھلتا پھولتا رہے اور ہماری آنے والی نسلیں بھی اسی طرح پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھیں۔پاکستان مسلمانان برصغیر کی انتھک جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے وجود میں آیا۔ لاکھوں مسلمانوں نے اپنے بچوں کے بہتر اور آزاد مستقبل کیلئے قربانیاں دیں۔آج ہم ان کی قربانیوں کی وجہ سے پرامن، باوقار ملک میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہمارے آبا اجداد کی قربانیوں کا ہم پر اور ہماری آنے والی نسلوں پر قرض ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں ایک جدید جمہوری ریاست کا خواب دیکھا تھا۔ اس خواب کی تعبیر میں ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان نے عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔مسلح افواج، سول و آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں اور خدمات قابل تحسین ہیں۔ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارا یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی، اقتصادی اورسماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔اللہ کے فضل سے ملک اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گااور جو ترقی وخوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا جس کے ثمرات پوری قوم کو میسر ہونگے۔ہمار ا مذہب اسلام محبت رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے آزادی کی نعمتوں کے تحفظ کیلئے ہمیں باہمی تعاون اور خیر سگالی کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔ آج ہم اپنے ہیروز اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کے قیام کو یقینی بنایا۔آئیں عہد کریں کہ بابائے قوم کے نظریات اور علامہ اقبال کی فکر کے تحت ہم ایمان و یقین، اتحاد و اتفاق اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہ