صحافیوں اور فنکاروں کے مابین جشن آزادی کرکٹ میچ،میڈیا الیون نے جیت لیا

Aug 14, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام صحافیوں اور فنکاروں کے مابین جشن آزادی کرکٹ میچ میں صحافیوں کی ٹیم میڈیا الیون نے 4 وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرتے ہوئے میدان مار لیا۔شاندار کامیابی پر میڈیا الیون فاتح ٹیم  کے کپتان افضل بٹ کو ٹرافی سے نوازا گیا۔مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی اور چئیرمین اسٹینڈنگ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ  احمد حسین ڈھیر نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور شاندار کرکٹ میچ کے انعقاد پر تمام کھلاڑیوں اور  صدر عاصمہ بٹ آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کو مبارکباد پیش کی۔جمعرات کے روز ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ گرانڈ جی سیون مرکز اسلام آباد میں شوبز الیون اور میڈیا الیون کے مابین 8 اوورز پر مشتمل جشن آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ٹاس جیت کر سب سے پہلے شوبز الیون نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔6 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز کا ہدف دیا۔شوبز الیون کی ٹیم میں  بابر عباسی نے7 بالوں پر 22 سکور بنایا۔میڈیا الیون کی ٹیم نے  4  کھلاڑیوں کے نقصان پر 7 اوورز اور 4 بالوں پر 91 رنز بنا کر اپنا ہدف پورا کیا ۔میڈیا الیون کی ٹیم میں ثمر عباس نے  سب  سے زیادہ 24  رنز بنائے اور فیاض احمد نے 1 وکٹ لی۔بہترین کارکردگی پر ثمر عباس کو مین ف دی میچ سے نوازا گیا۔صدر عاصمہ بٹ آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے دلکش اور شاندار جشن آزادی کرکٹ میچ پر وشوبز الیون اور میڈیا الیون کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گیا۔۔سابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک انمول تحفہ ہے جسے آج سب نے مل کر یادگار بنا دیا ۔ بہترین کرکٹ میچ پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چئیرمین اسٹینڈنگ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ  احمد حسین ڈھیر نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے۔دونوں ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں