راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) بھارت کے شہر منی پور میں مسیحیوں پر تشدد اور گرجا گھروں کی بے حرمتی د مسلمانوں، سکھوںسمیت دیگر اقلیتوں پر اور مقبو ضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف متحدہ چرچز تنظیم ِ، ، دی سیڈرز ِ، ، کے زیرا ہتمام امن واک کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکا ء نے لیاقت باغ تک مارچ کیا اور بھارتی مظالم کے خلاف اپنا ا احتجاج ریکارد کرا یا شرکاء نے ہا تھوں میں سفید اور قومی پرچم تھام رکھے تھے ،شرکا ء سے اپنے خطاب میں چیرمین،، سیڈرز ،، پاسٹر عادل مسیح گل نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور مودی حکومت طاقت کے نشے میں ہندوتوا کو پروان چڑھانے کی مذموم کو شش جاری رکھے ہوئے ہے اور ظلم و بر بریت کا با زار گرم کیا جا رہا ہے اور انسانوں کا خون ناحق بہا یا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کا یہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے بھارتی انتہا پسندی کو روکا جا ئے بضورت دیگر یہ آگ عامی امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔