راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سیاست کو دائو پر لگاکرملک بچایا،اتحادی حکومت نے ڈیفالٹ کاخطرہ ختم کردیا،دوست ممالک کا اعتماد پاکستان پر بحال کردیا گیا ہے مشکل وقت ضرور ہے مگر آنے والے دنوں میں عوام کیلئے آسانیاں ہونگیں پوری امید ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی بنے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس پیپلز کالونی میں ن لیگی کارکنان و تاجررہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے الیکشن کے بعد نئی حکومت جو بنے گی وہ زیادہ بہتراندازمیں ملک کو آگے لے جائے گی۔
اتحادی حکومت نے ڈیفالٹ کاخطرہ ختم ،دوست ممالک کا اعتماد بحال کیا،ارشدقریشی
Aug 14, 2023