اسلام آباد ( میگزین رپورٹ ) ممتاز دانشور، چیئرمین قومی ترانہ فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی نے اہل وطن کو پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اساتذہ کرام ، مشائخ عظام ، اہل دانش اور اہل بصیرت سے درخواست کی کہ وہ نئی نسل کو گاہے بگاہے تحریک آزادی اور قیام پاکستان کے پس منظر سے آگاہ کرتے رہیں اور ان کے ذہنوں میں یہ بھی نقش کر دیں کہ بر صغیرکے مسلمانوں نے قائد اعظم کی عدیم المثال قیادت میںجانی و مالی قربانیوں نے بعد آزاد وطن پانے کا خواب پورا کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان چودہویں صدی کا غیر معمولی واقعہ ہے جو علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر ، قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت کا ثمر اور لاکھوں مسلمانوں کی بارگاہِ شہادت ہے۔پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ پر رکھی گئی تھی انگریز اور ہندو دونوں کی یہ کوشش تھی کہ مسلمانوں کیلئے الگ ریاست معرض وجود میں نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کا ساتھ دیا اور ان کی قربانی رنگ لائیں ۔پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی نے کہا کہ چودہ اگست ہماری قومی تاریخ اور آزادی کا وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے حقوق اور طویل جدوجہد کا ثمر ایک الگ وطن پاکستان کی شکل میں حاصل کیا۔اگر پاکستان معرض وجود میں نہ آتا تو آج ہماری کوئی پہچان نہ ہوتی ہم آج جو کچھ بھی ہیں صرف اور صرف پاکستان کی بدولت ہیں۔ چیئرمین قومی ترانہ فاؤنڈیشن نے کہا کہ ہمیں تحریک پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کی روحوں کو ابدی راحت اور سکون پہنچانے کے لیے پاکستان کو اسلام کا گہوارہ بنانے کے لیے دن رات کام کرنا چاہیے14اگست کے جذبوں کو سردیا کم کر نے بجائے قومی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے قوم مل کے14اگست منائے ۔
اساتذہ اور اہل بصیرت نئی نسل کوقیام پاکستان کے پس منظر سے آگاہ کرتے رہیں،ڈاکٹر عزیز ہاشمی
Aug 14, 2023