اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو انجینئر قمر الاسلام راجہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے 14اگست کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ14اگست کا دن ہمیں ان لوگوں کے نا قابل تسخیر جذبے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی قوم کو آزاد فضا میں سانس لینے کا اعزاز بخشنے کیلئے لا زوال قربانیاں دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وضع کردہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوںپر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی قوم کو حقیقی معنوں میں ایک خوشحال اسلامی ریاست میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ 14اگست کے موقع پر معزز صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کوممکن بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بجلی کی کم سے کم وقت میں بحالی کو ممکن بنانے کیلئے آئیسکو کی جانب سے خصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں۔ سینئر افسران پر مشتمل اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے جس کی سربراہی چیف انجینئر آپریشن محمد اسلم خان کریں گے۔