راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سنی علما کونسل پاکستان علامہ مسعودالرحمن عثمانی، امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبورت راولپنڈی مولانا قاضی مشتاق احمد،امیر جمعیت علما اسلام اسلام آباد مولانا عبدالمجید ہزاروی،مولانا چراغ الدین شاہ مہتمم جامعہ سراجیہ راولپنڈی،مفتی مجیب الرحمن مہتمم جامعہ محمودیہ راولپنڈی،صاحبزادہ مولانا ابوبکر خطیب جامع مسجد صدیق اکبر راولپنڈی مولانا طاہر عقیل صدر پاکستان علما کونسل پنجاب، مولانا ادریس حقانی رہنما جمیعت اہلسنت راولپنڈی،قاری نثار احمد صدر پاکستان راہ حق پارٹی راولپنڈی،حافظ نصیر احمد صدر سنی علما کونسل اسلام آباد،علامہ ابوحیدرفاروقی رہنما سنی علماکونسل پنجاب نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل صحابہ کرام،اہلبیت عظام، ازواجات مطہرات کی عزت و ناموس کے تحفظ کا بل ہے۔اس بل کے پاس ہونے سے ملک پاکستان سے فرقہ واریت و بدامنی کا خاتمہ ہوگا۔
ناموس صحابہ و اہلبیت ترمیمی بل سے فرقہ واریت و بدامنی کا خاتمہ ہوگا،قاضی عبدالرشید
Aug 14, 2023