راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ راولپنڈی میں یوم پاکستان کی تقریب سے شیخ الحدیث مولانا صاحبزادہ پیر عبدالشکور نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں معرض وجود میں آیا حضرت مولانا اشرف علی تھانوی اور میرے دادا استاد العلماء مولانا محمد محمود نے پاکستان کے قیام کیلئے علامہ شبیر احمد عثمانی علامہ ظفر احمد عثمانی کے ہمراہ جدو جہد کی پاکستان بنانے کا مقصد قرآن و سنت کا نفاذ تھا لیکن ابھی تک یہ مقصد پورا نہ ہوسکایک کام پارلیمنٹ کے ممبران نے اچھا کیا کہ ناموس صحابہ و ازواج مطہرات بل پاس کرکے پاکستان کے قیام مقصد کی طرف قدم بڑھایا جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب سے مولانا صاحبزادہ پیر عمر فاروق نقشبندی، قاری سجاد احمد مولانا صاحبزادہ مبشر علی نقشبندی، قاری مطیع اللہ، قاری صاحبزادہ محمد عزیر ، رضوان نقشبندی، صاحبزادی محمد حسان نقشبندی، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان 14اگست 1947کو وجود میں آیا اس لئے تمام پاکستانیوں کو چاہیئے کہ وہ دو رکعت نماز نوافل ادا کرکے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔