اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یوم آزادی کے سلسلہ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے 1500 سے زائدپولیس افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے الگ سے 550 افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لیے ٹریفک افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سے انجام دیں گے،سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے،ون ویلنگ کے روک تھام کے لیے خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں پولیس کے مطابق پارکوں اور پبلک مقامات پربھی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے تھانوں کی موبائل گشت،سی ٹی ڈی کمانڈوز اورڈولفن فورس کے خصوصی سکواڈ گشت کریں گے ون ویلنگ اور اس مقصد کے لئے موٹرسائیکل تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہیکسی مقام پر ہلڑ بازی اورقانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،یوم آزادی کے موقعہ پر قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کریک ڈان کیا جائیگا۔
یوم آزادی ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے
Aug 14, 2023