دوکروڑ19لاکھ 26ہزار روپے کے چیک ڈس آنر

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دوکروڑ19لاکھ 26ہزار810روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ سبزی منڈی کو ارسلان حیدر نے بتایا کہ محمد افتخار نے لین دین کے سلسلے میں 15لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ نون کو محمد سراج احمد نے بتایا کہ عبدالعزیز نے لین دین کے سلسلے میں 1526810روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کورال کو شاہد حسین شاہ نے بتایا کہ عبدالوحید نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 44لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ ہمک کو چوہدری یار محمد نے بتایا کہ چوہدری ناصر اقبال نے کارروباری سلسلے میں ایک کروڑ90لاکھ روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ بنی گالہ کو واجد حسین نے بتایا کہ تنزیل حسن نے لین دین کے سلسلے میں 27لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن