اسلام آباد(نا مہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ بین الاقوامی کانفرنس اعتدال کا پیغام ہے۔دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مفکرین اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جاری ہے جس میں دنیا بھر سے 150 مفتیان کرام اور علما ومشایخ شرکت کر رہے ہیں،کانفرنس کا موضوع باہمی روابط اور اسلام کے پیغام اعتدال کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ھے،پہلے روز کانفرنس کے چار سیشن منعقد ھوئے جن میں متعدد ممالک سے شرکت کرنے والے علما ومفکرین نے اپنے مقالے پیش کیے،پہلی نشست کی صدارت سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کی جس میں امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس اور امام مسجد نبوی شریف الشیخ عبدالرحمن الحذیفی نے خصوصی شرکت کی،صدارتی خطبے میں ڈاکٹر عبداللطیف نے اسلام کے پیغام محبت کو عام کرنے پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ اسلام میں تشدد اور تعصب کی کوئی گنجائش نہیں،پاکستان سے مرکزی جمعیت اھل حدیث کے امیر سینیٹر علامہ ساجد میر،ناظم اعلی ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبدالکریم،بادشاھی مسجد کے خطیب اور رویت ھلال کمیٹی کے چیئر میں مولانا عبدالخبیر آزاد،مولانا فضل الرحیم،مولانا سعید یوسف مولانا عبدالرشید حجازی اور حافظ مقصود احمد نے شرکت کی۔
مکہ مکرمہ بین الاقوامی کانفرنس اعتدال کا پیغام ہے،مرکزی جمعیت اہل حدیث
Aug 14, 2023