راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل نازک مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔آئندہ دو ہفتے کپاس کی مینجمنٹ کے اعتبار سے اہم ہیں۔زراعت توسیع کا عملہ فارمر آٹ ریچ پروگرام کو مزید بہتر بنائے اور کپاس کی پیسٹ سکاٹنگ،سرویلنس اور ضرررساں کیڑوں کے حملہ کے بروقت کنٹرول کے ساتھ پودوں کی غذائی ضروریات کے مطابق کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریونیو عملہ کو زراعت توسیع کی فیلڈ سرگرمیوں کے کاونٹر چیک پر تعینات کیا جائے۔کپاس کی بہتر نگہداشت کے لئے محکمہ آبپاشی آئندہ 15 روز تک کھیتوں کے ٹیل اینڈ تک پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ وہ ڈویژنل کاٹن مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن ناصر محمود بشیر،سلمان خان لودھی، ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت(پیسٹ وارننگ) پنجاب رانا فقیر احمد، ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابدو دیگر افسران نے شرکت کی ۔
کپاس کی فصل نازک مرحلہ میں داخل،کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کی جائے،سیکرٹری زراعت
Aug 14, 2023