راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)راولپنڈی میں جشن آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اورقومی پرچموں سے سجادیا گیا،شہر بھر میں جشن کا سماںہے ہر طرف قومی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے ، پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے تین پارکس لیاقت باغ، علامہ اقبال پارک، راول پارک میں تقریبات کا اہتمام کرے گا،علامہ اقبال پارک میں پرچم کشائی کے بعد شجر کاری کیلئے مفت پودے تقسیم کئے جائیں گے رات گئے راول پارک میں میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے ،جس میں حمیرا ارشد سمیت پاکستان کے نامور گلوکار شریک ہو نگے ،راولپنڈی آرٹس کونسل میں بھی یوم آزادی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بھی یوم آزادی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، شہر بھر کی مختلف سیاسی ، سماجی اور کاروباری تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اور آتش بازی کی تقریبات کا اعلان کیا گیا ہے، آر ڈی اے، پی ایچ اے، کنٹونمنٹس بورڈ، جی پی او، ریلوے اسٹیشن کی عمارتوں کو سبز اور سفید برکی قمقموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے