نظریہ پاکستان پرعمل کرکے ملک کوبحرانوں سے نکالاجاسکتاہے،جمعیت علما اہل

Aug 14, 2023

  اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علما اہل حدیث کے رہنمائوں نے کہاہے کہ نظریہ پاکستان پرعمل پیراہوکرہی ملک کوبحرانوں سے نکالاجاسکتاہے ، ظلم و زیادتی کی فضا اورسیاسی و طبقاتی کشمکش کو ختم کیا جائے، تمام تر اختلافات بھلا کر صرف اور صرف پاکستانی بن کر ہم آزادی کے بنیادی تقاضوں کو پورا کر سکتے ہیں، آزادی کی قدر کوئی فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں سے پوچھے کہ وہ کس عذاب سے گزرتے ہوئے آزادی کے لیے جدوجہدکررہے ہیں۔جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگررہنمائوں حاجی عبدالغفارسلفی،علامہ عبدالخالق فریدی،حاجی محمدشفیق انصاری،چوہدری شعیب گوندل ،ثنا اللہ ڈار، ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ محمدانس ظہیر،حافظ عبدالباسط،انعام الرحمن ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اس یوم آزادی پر عہد کرنا چاہئے کہ بانیان پاکستان کے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے بلکہ سماجی انصاف ، صحت ، روز گار، امن ،بھائی چارہ پر مشتمل جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے اور الزام تراشی کے بجائے جمہوری روایات کو فروغ دینگے ۔

مزیدخبریں