آزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ، اس کی قدر کی جائے،ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

Aug 14, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان نے کہا تھا قرآن مجید مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے، اس میں مذہبی، مجلسی، دیوانی، فوجداری، عسکری، تعزیری، معاشی اور معاشرتی غرض یہ کہ سب شعبوں کے احکام موجود ہیں، مذہبی رسوم سے لے کر روزانہ کے امور حیات تک، روح کی نجات سے لے کر جسم کی صحت تک، اخلاق سے لے کر انسداد جرم تک، زندگی میں جزا و سزا سے لیکر عقبی کی جزا و سزا تک احکامات موجود میں۔اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاھرالقادری نے کہا کہ میں اس یوم آزادی پر کہوں گا کہ پاکستان کا ہر شہری قرآن مجید کو تھام لے۔ اللہ کے اس پاک کلام میں دنیا و آخرت کے جملہ مسائل کا حل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں اقلیتوں کا احترام سکھاتا ہے، خواتین کی عزت، معیشت کے جائز ذرائع، متوازن بین الاقوامی تعلقات اور اعتدال و رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی قدر کی جائے۔ 

مزیدخبریں