تحریر !! جاوید اقبال بٹ مدینہ منورہ
مسجد نبوی کہ گنبد خصرا کے سائے تلے پاکستان کی جشن ازادی کے لئے صبح کا آغاز دعاوں سے آغاز ہوتا ہے۔
جو سب سے منفرد اور اعلی جشن آزادی پاکستان کا آغاز مسجد نبوی میں کیمونٹی فجر نماز کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری دیکر ملک و قوم کی سلامتی کی دعاوں کہ ساتھ کرتی ہے۔ گنبد خصرا سے سبز ھلالی پرچم کہ چاہنے اور بسنے والے اھل وطن و اہلیان کے لئے دعائیں اور سلامتی اور ملکی سلامتی اور بھائی چارہ کی دعاوں سے صبح کا آغاز ہوتا ہے۔
جاوید اقبال بٹ صدر پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ ،و صدر نظریہ پاکستان فورم مدینہ منورہ نے کہا میں 38 سال سے مدینہ منورہ مقیم ہوں۔ 14 اگست کو فجر کی نماز مسجد نبوی پاکستانیوں کی کثیر تمام طبقہ فکر ملکر ادا کرتے اور روضہ رسول پر صلوت و سلام اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کہ پروگرام ہوتے ہیں اور یہی آغاز 14 اگست کو جشن ازادی عاجزی و انکساری اور نوافل کی ادائیگی سب تقریبات سے افصل بناتی ہے۔
امسال بھی مدینہ منورہ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ۔فیملیوں کے لئے پروگرام کا انعقاد ہے جس میں 124 فیملی اور بچیاں کی شرکت ایک فارم ہائوس میں منعقد کی جارہی ہے۔ جشن ازادی کے حوالے سے کہا تحریک پاکستان سے قیام پاکستان کا سفر تو مکمل ہوا۔ اب تکمیل پاکستان کہ لئے ہمیں بانیان مسلم لیگ جنہوں نے قائد اعظم کی سرپرستی میں ملکر ملک کی ازادی حاصل کی ہے ‘جو پلیٹ میں رکھ کر نہیں اسکی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، اب نظریہ پاکستان اور ترویج و اشاعت جہدوجہد ازادی کہ بعد تکمیل پاکستان کہ سفر میں بہت جہدوجہد ہوئی اور اب بھی یہ سفر جاری ہے ،دنیا بھر 90 لاکھ پھیلے پاکستانی ملکر پاکستان کہ سفیر کہ طور پر پاکستان کی نیک نامی اور سربلندی میں ہر اول دستہ ہے۔
ہماراپیارا وطن اِسلامی جمہوریہ پاکستان 14 اگست 1947 عیسوی بمطابق27رمضان المبارک 1366ہجری کو مَعرضِ وْجود میں آیا۔اللہتعالیٰ اِس کی حفاظت فرمائے، دشمنوں کی میلی نظر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اِس عظیم نعمت کی حقیقی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
قیامِ پاکستان کا مقصد: بھائیو!پاکستان کا قیام صرف زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا گیا بلکہ اس کا مقصد ایک ایسی آزاد رِیاست تھا جہاں مسلمان اپنے اللہ عَزَّ وَجَلَّال اوراس کے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلَّم کی تعلیمات کی روشنی میں پْراَمن زندگی گزار سکیں۔ قیامِ پاکستان کے وقت ہر طرف ایک ہی نعرہ تھا کہ ’’پاکستان کا مطلب کیا؟ لَا اِلٰہَ اِلَّااللہ‘‘ لیکن افسوس! کہ آج مسلمان اپنے پیارے وطن پاکستان کے قیام کا مقصد نظر اَندَاز کئے بیٹھے ہیں، جس وطن کو آزادی سے عِبادَت کرنے کے لئے حاصل کیا گیا تھا اسی کے رہنے والے اللہ عَزَّوَجَلَّ و رسول کے احکامات کی نافرمانی کرتے نہیں گھبراتے،وہ لوگ جنہوں نے اس وطن کے لئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا، وہ مائیں جنہوں نے اس وطن پر اپنے دودھ پیتے بچے قربان کئے،آج انہی کی اولاد کسی بھی ناخوشگوار موقع پر اسی وطن کی اَملاک تباہ کرنے،جلاؤ گھیراؤ کرنے، اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی گاڑیاں، دکانیں جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے سے بالکل نہیں گھبراتی۔
جشنِ آزادی کیوں مَناتے ہیں؟ جس دن کوئی نعمت ملے، اْس کی یاد مَنانا شرعاً جائز ہے۔ یاد رہے کہ جشنِ آزادی منانے کا مقصداللہ عَزَّ وَجَلَّ کی دی ہوئی نعمت ’’آزادی‘‘ کا شکرادا کرنا ہوتا ہے،اور’’شکر‘‘ کا تقاضا یہ ہے کہ جس کی جانِب سے نعمت ملی ہے اس کی اطاعت و فرمانبرداری کی جائے لیکن افسوس کہ کچھ لوگ یومِ آزادی کا جشن منانے کے نام پر اونچی آواز سے موسیقی بجاتے ہیں، ہوائی فائرنگ، وَن وِیلنگ کرتے ہیں، بعض تو شرابیں پی کر اْودَھم مچاتے ہیں۔ اِس انداز کی نہ تو شریعت اِجازَت دیتی ہے اور نہ ہی مْلکی قانون۔
جشنِ آزادی اور دعوتِ اسلامی:، اَلحَمدْللہ عَزّوَجَلّ! یومِ آزادی کے موقع پر اِجتماعِ ذِکرونعت کیا جاتا ہے،ملک کے استحکام اور سلامتی کی دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں، شْکرانے کے نوافل بھی پڑھتے ہیں۔پاکستان کے پرچم بھی لہرائے جاتے ہیں،’’پاکستان کا مطلب کیا؟ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ،کون ہمارا راہنما؟مْحَمَّدرَّسْولْ اللہ‘‘کے نعرے بھی گونجتے ہیں، اس موقع کی مْناسَبَت سیکئی سلسلے اور تقریباتوطن کی محبت کا تقاضا: اَلحَمدْلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے اور وطن سے محبت کاتقاضا یہ بھی ہے کہ ہم اِس کی تعمیر وترقّی میں اپنا کردار ادا کریں۔ جھوٹ، رشوت، سْود،دھوکا بازی، مِلاوٹ، ذخیرہ اَندوزی، چوری، ڈکیتی، کرپشن وغیرہ سے پرہیز کرکے جہاں ہم گناہوں سے بچیں گے وہاں اِن شَا ء َ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے وطنِ عزیز کو بھی فائدہ ہوگا اور اگر ہم اْلٹا چلیں گے تو ہمیں اور ہمارے وطن کو نقصان پہنچے گا۔ یہ آزاد وطن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمت ہے ، اس کی قدر کیجئے ،ھماری پہچان پاکستان ہے اور اس کی ترقی اور قائداعظم اعظم کہ خوابوں اور پاکستان کی تکمیل مسلم لیگ ن نے کیا اور کر رہی ہے۔ انشاء اللہ قائد میاں محمد نواز شریف کہ ساتھ محبت اور پیار کرنے والوں کی اکثریت ہے اور نواز شریف جلد وطن واپس آکر انتخابات میں مسلم۔لیگ ن کی طرف سے چوتھی مرتبہ انشاء اللہ وزیر اعظم منتخب ہو کر وطن کی خدمت تکمیل پاکستان میں اپنا رول مہنگائی بے روزگاری صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہہوگی اور خوشحال پاکستان ہوگا۔
گنبد خصرا سے سبز ھلالی پرچم کہ چاہنے والوں کو جشن ازادی مبارک ہو
Aug 14, 2023