ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حسان نیازی پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر نے حسان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ حسان نیازی 9 مئی کے بعد سے فرار تھے۔