پٹرول 15 ‘ڈیزل 20 روپے مہنگا ہونیکا امکان

اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔ ملک میں 15 اگست سے پٹرول کی قیمت میں مزید 15 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا امکان ہے،اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے بڑھ کر 91 ڈالر  فی بیرل ہو گئی ہے اور خام تیل پر پریمیئم چارجز 2 ڈالر فی بیرل الگ ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن