یوم آزادی پر 300اہلکار ڈیوٹی دینگے:ڈاکٹر فہد

Aug 14, 2023

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں 300 سے زائد پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔جبکہ ضلع بھر میں ون ویلنگ، ہلڑ بازی روکنے کیلئے خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔اور ون ویلنگ، ہلڑبازی، روڈ بلاکنگ، ریسنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب یوم آزادی کے موقع پر نکالے جانے والی ریلیوں، اجتماعات و تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں