شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس چوکس ہے:فرازاحمد

Aug 14, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے احکامات پر ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق کی سربراہی میں گوجرانوالہ پولیس کی طرف سے امن و امان یقینی بنانے کیلئے فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے کہا کہ یوم آزادی کے دن امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ یوم آزادی کے دن امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔فلیگ مارچ اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔

مزیدخبریں