پاکستان طویل جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا:احمد وقاص اوجلہ

ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ایک طویل جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا،قیام پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں ،ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت و ڈائریکٹر رائل پام سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی احمد وقاص اوجلہ نے 14 اگست کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح نے اس لیے کوششیں کی تھیں تاکہ اس اسلامی مملکت کے قیام سے مسلمانوں کو مساوات کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں  اور اس میں بسنے والی اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں قدرتی وسائل سے مالا مال ملک دیا ہے ،ہمیں اپنی صلاحیتیں اس کی بقا،  خوشحالی اور ترقی کے لیے استعمال کرنی چاہئیں ۔

ای پیپر دی نیشن