پاکستان آرمی اور کوہ پیماؤں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 پاکستان آرمی اور کوہ پیماؤں نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا، دنیا کی دوسری اونچی چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک آرمی کی جانب سے 250 فٹ لمبا پاکستان کا پرچم لہرایا گیا، پاک فوج نے یہ ریکارڈ شہیدوں ،غازیوں اور سیاچن پر وطن عزیز کی حفاظت کرنیوالوں کے نام کر دیا۔اس قومی ریکارڈکو بنانے میں سندھ، پنجاب، بلوچستان گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ کوہ پیمائوں کی 9 رکنی ٹیم میں سپین سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی خاتون مارتھا بھی شامل تھیں۔اس غیر ملکی خاتون مارتھا نے بھی پاکستان سے اظہار محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے اس ریکارڈ میں شامل ہونے کو اپنا اعزاز تصور کیا اور کہا میں پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر مبارک باد دیتی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن