نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کی ایوان بالا کی رکنیت مارچ 2024تک تھی۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔