ویڈیو: سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جہاں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہیں وہیں سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرادیا گیا۔یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے سڑکوں کو سبز اور سفید خوبصورت پاکستانی پرچم سے سجایا گیا ہے.ہر سُو جشنِ آزادی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں جس میں بچے، بڑے غرض کے ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔

دوسری جانب بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی وطن سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دینے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں. سوشل میڈیا پر پر ایسی ہی ایک  ویڈیو گردش کر رہی ہے. جس میں خاور اقبال نامی  بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہے جس نے جشنِ آزادی کے پرمُسرت موقع پر انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کرتے سب کی توجہ اپنی طرف کرلی۔

دبئی میں مقیم پاکستانی شہری نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرادیا. سمندر کی موجوں کو چیر کر اس انوکھے کام کو انجام دینے کیلئے انہوں نے تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ لی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے پاکستانی پرچم کو سیلوٹ کیا اور پاکستان کی سربلندی کیلئے سمندر کی تہہ میں دعا بھی کی. ساتھ ہی انہوں نے جشن آزادی پر پورے قوم کو مبارک باددی۔

ای پیپر دی نیشن