چلاس: کے ٹو بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان آرمی کی طرف سے 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرا گیا، یہ ریکارڈ پاک فوج کے شہیدوں غازیوں اور سیاچن کے محاذ پر وطن کی حفاظت کرنے والوں کے نام کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس قومی ریکارڈ بنانے میں سندھ، پنجاب، بلوچستان گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی شامل تھے.9 رکنی ٹیم میں اسپین سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون مارتھا نے بھی شرکت کی۔