معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گوگل میٹ اور زوم جیسی ایپلی کیشنز کے مقابلے میں کئی نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اب ایپ کی طرف سے گروپ کال شیڈول کرنے کا فیچر بھی جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین گروپ چیٹس کے لیے کالز شیڈول کر سکیں گے، جس طرح گوگل میٹ اور زوم پر کی جاتی ہیں۔ یہ فیچر واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے ’بیٹا‘ (Beta)ورژن میں مہیا کر دیا گیا ہے اور آزمائش کے بعد جلد تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔