یومِ آزادی کے موقع پر گوگل کا پاکستان کے نام نیا ڈوڈل

پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک نیا ڈوڈل پاکستان کے نام کیا ہے۔

یہ گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک اہم ثقافتی اور قومی دنوں کی مناسبت سے ڈوڈلز تیار کرتا ہے۔ اسی لیے گوگل پاکستان کے یومِ آزادی پر بھی پچھلے کئی سالوں سے پاکستانی عوام کے لیے تحفے میں مختلف ڈوڈلز ڈیزائن کر رہا ہے۔

اس سال پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل میں دریائے سندھ کی’ڈولفن‘ کو ڈیزائن کیا ہے جس میں نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔

اس ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے جس کے لیے دائیں جانب آپشنز موجود ہیں۔گوگل نے ڈوڈل تبدیل کرنے کے ساتھ اپنے پاکستانی صارفین کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یومِ آزادی مبارک ہو پاکستان، آج کے سالانہ ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی ویل کی انواع کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے دریائے سندھ کی مقامی ڈولفن ہے، یہ ختم ہوجانے کے خطرے سے دوچار نسل جسے اردو اور سندھی میں بھولن بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے ساحلوں پر خاص طور پر دیکھنے کو ملتی ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال گوگل نے 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے بنائے گئے ڈوڈل میں کراچی میں واقع تاریخی عمارت ’فریئر ہال‘ کو ڈیزائن کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن