لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ء کی میزبانی کے حقوق برقرار رکھنے کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں نوجوانوں اور کھیلوں کے مشیر آصف محمود نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سے ان ممالک کے بارے میں بات کریں گے جنہوں نے اپنے شہریوں کے بنگلہ دیش جانے پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ، بھارت اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ آئی سی سی نے بورڈز کو مطلع کیا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔