انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس  سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Aug 14, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر )انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس انجری کے باعث سری لنکا کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔دی 100 لیگ میں رن لینے کے دوران بین سٹوکس زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے کے بعد سٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین سٹوکس کو پیدل ہی چل کر گرائونڈ سے باہر جانا پڑا‘فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چوٹ کا اندازہ لگایا گیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیاگیا کہ بین سٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے رواں ماہ سری لنکا کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

مزیدخبریں