لاہور(سپورٹس رپورٹر) نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ٹیم منیجر تھے، اس سے قبل ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک وہاب ریاض سینئر منیجر اور منصور رانا منیجر رہے تھے جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں خراب پرفارمنس پر وہاب ریاض اور منصور رانا کو ہٹایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ
Aug 14, 2024