لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا کو سکیٹ بورڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جتوانے والی سکیٹ بورڈر 14سالہ اریسا ٹریو نے بتایا کہ ان کے والدین نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ گولڈ میڈل جیتی تو اسے تحفے میں پالتو بطخ دی جائیگی، بطخیں بہت پیاری ہوتی ہیں اور میں ایک بطخ پالنا چاہتی ہوں، والدین مجھے کتا یا بلی کبھی پالنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم لوگ آج کل بہت سفر کر رہے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ بطخ پالنا آسان ہوگی، پتا نہیں کیوں مجھے بطخ ہی چاہیے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ آسٹریلوی اتھلیٹ نے والدین سے پالتو بطخ مانگ لی
Aug 14, 2024