چین کے قونصلیٹ جنرل کا یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبا کیلئے سکالرشپ پروگرام 

اسلام آباد(خبرنگار)چین کے قونصلیٹ جنرل نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبا کے لئے ایک نیا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔ "قونصلر جنرل اسکالرشپس" کا اعلان چینی قونصل جنرل ڑا وشیرین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس سے ملاقات کے دوران کیا۔گوادر پرو کے مطابق  پروگرام کے آغاز کے موقع پرڑاو نے 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا یونیورسٹی کے مطابق یہ وظائف میرٹ کی بنیاد پر اور مالی طور پر پسماندہ طلبا دونوں کی مدد کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مالی بوجھ کو کم کرنا ہے ، تاکہ طلبا بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے تعلیمی عزائم کو آگے بڑھا سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق وائس چانسلر عباس نے اس فراخدلانہ تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن