اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) یوم آزادی پاکستان 2024 کے موقع پر امریکی کانگریس کی خاتون رکن پارلیمنٹ سوزن وائلڈ نے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکی خاتون رکن پارلیمنٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر امریکہ اور دنیا بھر کے رہنماؤں کے ہمراہ آپ کو مبارکباد پیش کرنا میرے لئے باعثِ اعزاز ہے، سوزن وائلڈ کانگریس میں پنسلوانیا کی گریٹر لیہہ ویلی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ سوزن نے کہا کہ ہماری کمیونٹی آج جس مقام پر ہے اس میں پاکستانی امریکیوں کی کئی نسلوں کا انمٹ تعاون و خدمات شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اقدار جو پاکستانی کمیونٹی کا خاصہ ہیں ۔ میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل اور سود مند تعلقات کی خواہاں ہوں۔
امریکی کانگریس کی خاتون رکن پارلیمنٹ کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد
Aug 14, 2024