اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)شوگرایڈوائزری بورڈ نے حکومتی سطح پر چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کردی ۔اضافی چینی برآمد کرنیکا فیصلہ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا ،وزارت صنعت و پیداوارکے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کے باقی کاشتکاروں کو بقایا جات کی ادائیگی جلد کی جائے گی،ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کریںگے۔