ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد نے کھیاڑے کلاں سے ننکانہ شہر تک گرین بیلٹس کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ننکانہ بائی پاس اور کوٹ لہنا داس پر پودے لگا کر گرینڈ شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل سمیت دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری ارشد نے گفتگو کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کو سر سبز ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع میں خصوصی شجرکاری مہم جاری ہے ۔ کھیاڑے کلاں انٹرچینج سے ننکانہ تک 31 لاکھ 68 ہزار روپے کی خطیر لاگت سے مجموعی طور پر 3960 پودے لگائے جا رہے ہیں۔
کھیاڑے کلاں سے ننکانہ شہر تک گرین بیلٹس کے تعمیراتی کام کا آغاز
Aug 14, 2024