قصور (نمائندہ نوائے وقت) پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے زچگی کیلئے آنے والی خاتون کو مبینہ غلط انجکشن لگاکر موت کے منہ میں دھکیلنے والے پرائیویٹ گائنی کلینک کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وقاص کی بیوی کرن بی بی زچگی کے لیے منڈی عثمانوالہ میں نجی پرائیویٹ گائنی کلینک پر گئی تو ڈاکٹر کی مبینہ طورپر غفلت سے کلینک میں خاتون کو غلط انجکشن لگادیا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ متوفیہ کرن بی بی کے شوہر وقاص کی مدعیت میں پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے مقدمہ درج کرکے نعش کو بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچا دیا، متاثرہ خاندان کا حمزہ کلینک کے نان کوالیفائیڈ سٹاف کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
قصور: مبینہ غلط انجکشن لگانے سے خاتون کی موت کا ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ
Aug 14, 2024