قصور: چربی پگھلانے والوں کیخلاف ایکشن‘5کارخانے سیل‘3 افراد گرفتار

 قصور (نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات انجینئر محمد عمران کا چربی پگھلانے والے کارخانوں کیخلاف ایکشن‘5کارخانے سیل‘3افراد گرفتار‘مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں سموگ کا باعث بننے والے یونٹس، بھٹوں اور فیکٹریوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات قصور انجینئر محمد عمران نے انسپکٹر محمد رفیق اور دیگر افسروں کے ہمراہ نیاز نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن