گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )آرٹی فیشل جیولری بنانے والی فیکٹری میں داخل ہونیوالے ڈاکو تین لاکھ روپے نقدی، موبائل فو نز اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ رحمان کالونی میں واقعہ آر ٹی فیشل جیولری بنانے والی فیکٹر ی میں گزشتہ رات دو ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے اپنے چہروں پر ماسک پہن رکھا تھا ،ڈاکوئوں نے فیکٹری مالک نوید احمد اور دیگر ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔