حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وطن عزیز کے 77 ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں ،جھنڈے جھنڈیوں اور لائٹنگ کے ساتھ خوبصور تی سے سجا دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تمام سرکاری دفاتر ،تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ،پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر پودے بھی لگائے جائینگے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسروں کیساتھ ساتھ عوام سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے دیگر سرکردہ افراد سے بھی اس امر کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق حافظ آباد کو بھی سر سبز و شاداب بنانے اور پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کا کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ۔
سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں ‘ جھنڈیوں سے سجا دیا گیا:سند س ارشاد
Aug 14, 2024