گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے شریعت اور آئین پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے ۔ختم نبوت قوانین کیخلاف سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے قرآن پاک میں تحریف کرنا اور اسکی تقسیم کرنا جرم ہے،غیر شرعی،غیر آئینی متنازع فیصلے کو مسلمانان پاکستان کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، قا د یانیوں کو اسلامی شعائر کے استعمال سے روکا جائے،منکرین ختم نبوت کے حوالے سے طے شدہ معاملات کو نہ چھیڑا جائے۔