گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )معروف عالم دین قاری محمد عثمان الحق جلالی نے جامع مسجد محمد حسین ماڈل ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمان کو اﷲ کی رحمت سے ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے، اﷲ سب گناہ بخش دیتا ہے، ماسوائے شرک کے، رحمت الٰہی سے مایوسی کفر اور اﷲ کی رحمت سے ناامید ہونا گناہ کبیرا ہے۔ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے، شیطان کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ انسان کو خدا سے دور کر دے جب ایک بار وہ انسان کو خدا کے راستے سے بھٹکانے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور پھر اس کی اگلی چال یہ ہوتی ہے کہ انسان کو خدا کی رحمت سے مایوس کر دے ۔
اﷲ کی رحمت سے ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے:قاری عثمان الحق
Aug 14, 2024