نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) انجمن الیکٹرک سٹور کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری نجی مارکی میں ہوئی مہمان خصوصی چوہدری اظہر حسین ملہی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر پنجاب کالج نے نومنتخب سرپرست اعلیٰ محمد یسین چیئرمین جاوید اقبال، وائس چیئرمین شبیر احمد، صدر محمد یوسف، سینئر نائب صدر شیخ سہیل انجم، نائب صدر جاوید باٹھ، جنرل سیکرٹری فرحان باٹھ، جوائنٹ سیکرٹری شہباز شریف، انفارمیشن سیکرٹری سہیل احمد فنانس سیکرٹری شاہد انور، آفس سیکرٹری شان علی، سوشل میڈیا کوارڈینیٹر محمد عاصم سے حلف لیا انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔
انجمن الیکٹرک سٹور کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
Aug 14, 2024