تمام جماعتیں ملک میں سیاسی  استحکام پیدا کریں:ثناء مغل 

Aug 14, 2024

نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی رہنما ثناء مغل نے کہا ہے کہ ملک نازک موڑ سے گزررہاہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھناچاہئے جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی اس لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں قومی مفاد میں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنے، ایک دوسرے کوگرانے اور ناکام بنانے کا سلسلہ بند کر کے ملک میں سیاسی استحکام پیدا کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا  سے گفتگو کے دوران کیا ۔

مزیدخبریں